• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں توانائی کی ممکنہ قلت کے خطرات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ڈالر، ایل این جی، مہنگائی،  بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کررہے ہیں کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے طویل المدت معاہدے نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کی قیمت آج ملک اور عوام کو اداکرنا پڑ رہی ہے، اگر طویل المدت معاہدے برقرار رکھے جاتے تو آج قوم کو مہنگی ایل این جی اور توانائی کی قلت سے بچایا جاسکتا تھا۔

تازہ ترین