لندن (پی اے) بھارت کی ہاکی ٹیمیں کوویڈ کی معتصب پابندیوں کے باعث دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کوویڈ 19 کی معتصب پابندیوں پر خدشات کے باعث ہاکی ٹیموں کو اگلے موسم گرما کے دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے نہیں بھیجے گا جو برمنگھم میں ہونگے۔ ٹیموں کی غیر حاضری اگلے سال کے ٹورنامنٹ کے لئے ایک بڑا دھچکہ ہوگا تاہم انڈین ہاکی کے صدر جیانیندرونن گوبہم نے کہا ہے کہ برطانیہ کے کوویڈ قرنطینہ رولز اور برمنگھم کے بعد ایک ماہ کے اندر اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ان کے کھلاڑیوں کے خلاف گئے ہیں اور اس لئے وہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے نام خط میں نریندر بٹرا نن گوبہم نے لکھا ہے کہ یہ نشاندہی کرنا برمحل ہوگا کہ کوویڈ 19 کی حالیہ صورتحال کے باعث انگلینڈ نے یہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں کہ بھارت سے آنے والوں کے لئے دس روزہ قرنطینہ لازم ہوگا ان افراد کے لئے بھی یہ ضروری ہوگا جو پوری طرح ویکسی نٹیڈ ہوں گے اور بدقسمتی سے ابھی تک انگلش گورنمنٹ نے بھارتی ویکسی نیشن کو تسلیم نہیں کیا ہے یہ امتیازی پابندیاں حالیہ ٹوکیو اولمپک گیمز کے دوران بھارتی کھلاڑیوں پر عائد نہیں کی گئیں اور 10 روزہ قرنطینہ کی پابندی سے کھلاڑیوں کی جو پوری طرح ویکسی نٹیڈ ہیں کارکردگی متاثر ہوگی ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ پابندیاں بھارت کے خلاف معتصب ہیں اور انتہائی افسوسناک ہیں اور اس لئے بھارت اپنے کھلاڑیوں کی ٹیموں کو 2022ء کے دولت مشترکہ گیمز کے لئے نہیں بھیج رہا اور آپ کو پیشگی مطلع کر رہا ہے۔ پی اے نیوز ایجنسی سمجھتی ہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں کے منتظمین اگلے موسم گرما کے ایونٹ کےلئے کھلاڑیوں کے داخلے کے معیار کے بارے میں حکومت سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی جی ایف کو ہاکی انڈیا سے مراسلت ملی ہے کہ ان کا اگلے سال کے گیمز میں شرکت کا ارادہ نہیں۔