پشاور( نمائندہ جنگ) سوشل میڈیا پر دوستی قائم ہونے کے بعد پشتہ خرہ سے شادی شدہ خاتون لودھراں پنجاب کے رہائشی کے ساتھ فرار ہو گئی۔ عثمان سکنہ پشتہ خرہ پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی ایک سال قبل مسماۃ فاطمہ سے ہوئی تھی شادی کے دوماہ بعد وہ گھریلو تنازعہ پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔