• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا کا سب سے خوبصورت دارالحکومت کونسا؟ عاصم اظہر نے بتادیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے دُنیا کے سب سے خوبصورت دارالحکومت کے بارے میں بتادیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے والے گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار اپنے پیغام سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے خوبصورت منظر سے لُطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں عاصم اظہر بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

گلوکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ٹھیک ہے! ہمارے پاس یقینی طور پر دُنیا کا سب سے خوبصورت دارالحکومت ہے۔‘

عاصم اظہر کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے اور کچھ صارفین اُن کے ٹوئٹ کے جواب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورت تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین