• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی بی آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کرے گا

بھارتی ادارہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) مبینہ طور پر آج عدالت میں آریان خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر  رہائی ملنے کی مخالفت کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے آج عدالت میں پوری کوشش کی جائے گی کہ آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت نہ مل سکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی تھی۔

ممبئی کی مقامی عدالت نے اس کیس میں این سی بی کی جانب سے دائر کی گئی آریان خان کی مزید تحویل حاصل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا گیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے آریان خان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔

بعد ازاں تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کر لیا تھا۔

تازہ ترین