• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ کا دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد، ٹائم ڈیوائس، ڈیٹونیٹر برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس آئی یو / سی آئی اے پولیس نے بینک سے کیش لے کر نکلنے والوں سے لاکھوں روپے لوٹنے ا ور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3کارندوں محمد ہادی ، سکندر خان اورغلام نبی کو 3 پستول 30بور سمیت گرفتار کر لیا، سہراب گوٹھ کوئٹہ ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ساتھی فرار ہو گیا، ملزم سےٹی ٹی پستول، مسروقہ موٹر سائیکل، برآمد کر لی گئی ، شیر شاہ پولیس نے دہشتگر دی کا منصوبہ ناکام بنا کر لیاری گینگ وار کے اہم د ہشتگرد ناصر عرف ناچی کو گرفتار کر کے2 کلو دھماکہ خیز مواد ، ٹائم ڈیوائس، ڈیٹونیٹر اور وائربرآمد کرلیا جبکہ بم ڈسپوزل یو نٹ کو بھی طلب کر لیا گیا، دریں اثنا نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی میں آئرن گودام کے ملازم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور مسلح ڈاکوسے پستول چھین لیا، ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین