• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد وکلاء تنظیموں کے پاس جائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائیکورٹس سے سنیارٹی کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں ججز تعینات کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وکلاء تنظیمیں موجود ہیں، آپ انکے پاس جائیں، یہ فورم نہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے معین الظفر خان ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی جو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس سے چیف جسٹس اور ججز کی سنیارٹی کی بنیاد پر تعیناتیاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کہا جائے کہ وہ ججز تعیناتی کے سوال سے متعلق بھی وضاحت کریں۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ درخواست میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، سیکرٹری ٹو صدر پاکستان اور رجسٹرار جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین