ایران کے سابق صدر ابوالحسن بنی صدر 88 سال کی عمر میں پیرس میں انتقال کرگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سابق ایرانی صدر ابوالحسن بنی صدر کافی عرصے سے علیل تھے اور پیرس کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق ایرانی صدر کی تدفین بھی پیرس کے نواحی علاقے Versailles میں کی جائے گی۔
ابوالحسن بنی صدر انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے پہلے صدر بنے تھے۔
وہ یکم جنوری 1980 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے صدر بنے تاہم اگلے سال ہی اختلافات کے سبب فرانس چلے گئے تھے جہاں انہوں نے باقی عمر گزاری۔