• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اپنا ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا، سراج الحق

سکھر (بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنا ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا،تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بناکر اب یہ حکومت عوام کو نہ گھبرانے کا کہہ کر سنگین مذاق کررہی ہے، تاجروں پر ٹیکسز کی بھرمار، مہنگائی کا بڑھتا ہوا رجحان، حکومت کی بدترین نااہلی ہے ڈوبتی ہوئی قومی معیشت کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم تاجروں کے حقوق کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ آل پاکستان انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ اور آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن کی رہائشگاہ پر تاجر تنظیموں کے رہنماوں سے خطاب کررہے تھے۔

تازہ ترین