لاہور(خبر ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے سیکورٹی گارڈ آپس میں الجھ پڑے۔ ہفتہ کو میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی عیادت کیلئے مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں انکی رہائش گاہ پہنچے تو گھر باہر تعینات سکیورٹی گارڈز نے فضل الرحمٰن کی سیکورٹی کو اندر جانے سے روکدیا جس پر فضل الرحمٰن کے سیکورٹی گارڈز سڑک پر کھڑے رہے۔