گجرات (نمائندہ جنگ) عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر محمد فاروق عرف عامر کوسزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ ملزم سرور،غضنفر اورمحمد فاضل کو عدم ثبوت پر بری کردیا، اس کیس کے 2 ملزم بابر اور حیدر علی قتل ہوچکے ہیں جبکہ ملزم صفدر دوران ٹرائل جیل میں فوت ہوگیا تھا، ملزم ذوالفقار عرف زلفی، افتخار، خرم شہزاد اور اشفاق اشتہاری ہیں۔