• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کی پی ایس ایل میں شمولیت کیلئےچیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے نام ایک خط لکھ کر ان سے گلگت و بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کو بھی پی ایس ایل میں شامل کرانے کیلئے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے ،ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے خط میں گلگت و بلتستان مار خور کے پیٹرن ان چیف رشید عالم فاروقی نے موقف اختیار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ کم تر سہولیات کے باوجود پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور یہ خطہ پاکستان کے ہر فورم میں صف اول پر ہے لیکن ہماری ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کیوں نہیں کیا گیا ہے ؟خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گلگت و بلتستان کے نوجوانوں میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
تازہ ترین