• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین ہو گی: شیخ رشید


وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی، مرحوم کی وصیت تھی کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے۔

’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔

مرحوم کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے اُن کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین