• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیبہ مزاری کا بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس

معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری نے بھی محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منیبہ مزاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تاریخِ پیدائش اور تاریخِ وفات درج ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صرف ٹوٹے ہوئے دل والے ایک ایموجی کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ہوا، ان کی کچھ عرصے سے طبیعت ناساز تھی۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونی ورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونی ورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی۔

مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

تازہ ترین