پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے ریڈ کارپیٹ سے خوبصورت تصاویر شیئر کردی ہیں۔
ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب سے اداکار امیر گیلانی کے ساتھ چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، افراتفری کے درمیان۔‘
ان تصاویر میں ماورا حسین نیلے رنگ کے مشرقی لباس میں بہت ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
دوسری جانب اداکار امیر گیلانی بھی سرمئی رنگ کے کوٹ سوٹ میں بہت پُرکشش لگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار اپنے قریبی دوستوں کی شادی اور دیگر تقاریب میں ساتھ ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور مداحوں کی جانب سے یہ قیاس بھی کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں دونوں شاید ایک ہوجائیں۔