امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خطرہ ہے کہ حکومت اپنی مدت میں بھی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے توسیع نہ کرلے۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے حوالے سے حکومت نے پارلیمنٹ، پارلیمانی روایات اور آئین کو بلڈوز کیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ حکومت نے قبل از وقت اپنے لیے بھی این آر او حاصل کر لیا ہے۔