لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سونامی ، ناکامی اور بد نامی کے بعد بے رحمی پر اتر آیا ہے، چیئرمین نیب کی تقرری پر حکومت کی اپنے لیے قبل از وقت این آر او لینے کی کوشش ہے ۔پی ٹی آئی نے ایک نظام کا وعدہ کیا لیکن دو نظاموں کو مزید تقویت دی حکومت نے ملک میں غریب اور امیر کے فاصلے مزید بڑھا دئیے مہنگائی کے بوجھ نے غریب کو بے بس اور مڈل کلاس کو ختم کر دیا ہے اگر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہوتا تو ہماری حکومت ورلڈکپ جیت چکی ہوتی ،قوم ظلم کے نظام کو بہت دیکھ چکی اب اسلامی نظام کی باری ہے ملک کے ڈگری ہولڈر بیروزگار نوجوان 31 اکتوبر کو اپنی ڈگریاں لیکر اسلام آباد پہنچے ان کے حقوق کی جنگ اس وقت تک جاری رکھے گے جب تک ان کے حقوق ان کو مل نہیں جاتے کیونکہ حکومت نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاول پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔