ملتان (سٹاف رپورٹر)رحیم یار خان کے رہائشی عامر نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے وڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ چہلیک کے اے ایس آئی نے اسکو اغوا کرنے والے ملزمان کو ایک لاکھ رشوت لے کر چھوڑ دیا ،آر پی او ملتان نوٹس لیں،عامر کے مطابق وہ بچوں کی دوائی لینے ملتان آیا تھا ثاقب نامی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغوا کیا اسکی اہلیہ نے 15 پر کال کی تو اسے پولیس نے بازیاب کرایا مگر اے ایس آئی نے ملزمان کو اسکے سامنے رشوت لے کر چھوڑ دیا،آر پی او ملتان نو ٹس لیں۔