وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے دورۂ گلگت بلتستان کے دوران ’اسنو موٹر سائیکل‘ پر سیر کی۔
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اسنو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’سیاچن گلیشیئر کے علاقے میں پاکستان کی مسلح افواج کے نقل و حمل اور دفاعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی اسنو موٹر سائیکل کا معائنہ کرتے ہوئے‘۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان زندہ باد‘ کا اضافہ بھی کیا۔
اس سے قبل شیخ رشید نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’وہ اسکردو میں واقع لوور کچورا جھیل پر موجود ہیں۔‘