• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز ملک عجز و انکسار کا پیکر اور رحم دل انسان تھے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا نون لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ پرویز ملک عجز و انکسار کا پیکر اور رحم دل انسان تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  پرویز ملک کی وفات کاصدمہ ایسا ہی ہے جیسے والد اور بزرگ کو کھونے کا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے۔

لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، انہیں اکرم میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا۔

تازہ ترین