• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغل بادشاہ اکبر کے نام پر بننے والی فلم ’’اکبر روڈ‘‘ کا نام بدلنے کی کوشش ناکام


مغل بادشاہ اکبر کے نام پر بننے والی فلم ’’اکبر روڈ‘‘ کا نام بدلنے کے معاملے  پر ہندو انتہا پسند تنظیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

نام بدلنے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو سینا پر چھاپا مار دیا، ہندو سینا کا صدر اپنے پیچھے پولیس کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

ہندو سینا کا صدر وشنو گپتا اکبر روڈ پر لگے سائن بورڈز پر ہندو راجہ کی تصاویر لگارہا تھا۔

جب بھارتی میڈیا نے اس سے بات کرنی چاہی تو وہ انٹرویو دینے کے لیے تیار ہوگیا، لیکن اتنے میں پولیس سائرن کی آوازیں آنا شروع ہوئیں اور  وشنو گپتا نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، فوراً ہی بھاگ کھڑا ہوا۔

تازہ ترین