• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، روس کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط کیلئے تیار

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، روس کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کیلئے تیار ہے۔ 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زدہ نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات کو بہتر بنایا جائے اور اسٹریٹجک شراکت داری پر توجہ دی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کے عالمی معاہدے کے عنوان سے دستاویز کے ابتدائی انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اور مختلف شقوں کوحتمی شکل دینے کے بعد دستاویز کو جلد ماسکو بھیجا جائے گا۔

ترجمان سعید خطیب زدہ نے کہا کہ تہران کو دستاویزات پر آنے والے مہینوں میں دستخط ہونے کی امید ہے۔

اس سے قبل ایران کئی سالوں کے مذاکرات کے بعد مارچ میں چین کے ساتھ 25 سالہ اسٹریٹجک اور کمرشل تعاون کا معاہدہ کرچکا ہے۔

تازہ ترین