• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 اکتوبر کا جلسہ مخالفین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہےکہ 17اکتوبر کا باغ جناح کراچی میں منعقد ہونے وا لا تاریخی جلسہ عام ظلم وجبر ،مہنگائی اور بے روزگاری اور مخالفین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،تاریخی جلسہ ثابت کردے گا کہ کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سعید غنی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی چاہتی ہے ہم دنیا کا تاریخی شہر بنا ئیں گے، انہوں نے کہاکہ اب عوام کو مسائل میں رکھ کر سیاست کرنے کا دور گزر چکا ،حالیہ کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور کنتو نمنٹ بورڈ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اب شہر کراچی کے عوام کسی بھی سیاسی نعرے میں نہیں آئیں گے،انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ جلسہ عام کو تریخ ساز بنا نے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیں، مرزا مقبول احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 17اکتوبر کراچی کا جلسہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا ۔

تازہ ترین