• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: آج بنگلور کا گجرات، کولکتہ کا پونے سے ٹکرائو ہوگا

Bangalore Faces Off Against Gujrat And Kolkata Against Pune In Ipl Today
انڈین پریمیئر لیگ  میں ہفتے کو دو مقابلے ہوں گے۔ پہلا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات لائنز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے بنگلور کے میدان پر ہوگا ۔

دوسرا میچ کولکتہ نائٹ رائڈرز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین شام ساڑھے 7 بجے کولکتہ کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ دونوں مقابلے جیو سوپر نشر کیے جائیں گے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی، گجرات لائنزکے سریش رائنا، کولکتہ نائٹ رائڈرز کے گوتم گمبھیرجبکہ رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی سربراہی مہندرا سنگھ دھونی کریں گے۔ 
تازہ ترین