وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے صحافی کے سوال پر اشعار کی صورت میں جواب دیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری سے صحافی نے استفسار کیا کہ سوشل میڈیا پر تو کہا جارہا تھا کہ سب ختم ہوگیا۔
صحافی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بڑے بڑے لمبے لیکچر دیے گئے کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے؟
وفاقی وزیر اطلاعات نے شاعری میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے ‘ اور وہ کیا ہے کہ ’حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھاگئے‘۔