• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، وکیل کی خاتون اسسٹنٹ جاں بحق


لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے وکیل کی خاتون اسسٹنٹ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں نے وکیل کی خاتون اسسٹنٹ پر فائرنگ کی، جو جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق عقیلہ سبحانی نامی خاتون اپنی گاڑی میں جارہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی۔ خاتون کو 4 گولیاں لگیں۔

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

تازہ ترین