سب سے بڑے بھارتی پورٹ آپریٹر نے پاکستان، افغانستان اور ایران کو کارگو سہولت دینے سے انکار کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی پورٹ آپریٹر نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے پاکستان، افغانستان اور ایران کی کارگو کو سہولیات نہیں دیں گے۔
پورٹ آپریٹر کے مطابق یہ ایڈوائزی 15 نومبر سے بذریعہ اڈانی پورٹس پر چلنے والے ٹرمینلز اور تھرڈ پارٹی ٹرمینلز پر لاگو ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اڈانی پورٹس نے اپنے اس اقدام کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔ تاہم خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے اسمگل ہونے والی تقریباً تین ٹن منشیات ضبط کرنے کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔