• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا میں امریکا پر ایٹمی حملے کیلئے تیار کردہ میزائلوں کی نمائش

پیانگ یانگ(اے ایف پی /جنگ نیوز ) جونگ اُن نے امریکا کو جزیرہ نما کوریا میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکا کے غلط اور جانبدار فیصلوں کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پیدا ہوئی اور کوریائی عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے امریکی سرزمین پر ایٹمی حملے کے لیے تیار کیے گئے طاقتور میزائلوں کا جائزہ لیا اور امریکا کے مقابلے میں ایک ناقابل تسخیر فوج کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے ہتھیاروں کے نظام کی ایک نادر نمائش کا معائنہ کیا جس میں امریکا پر ایٹمی حملے کے لیے تیار کردہ میزائل بھی رکھے گئے تھے۔

تازہ ترین