تہران(جنگ نیوز)ایرانی مسلح افواج نے دو روزہ فضائی دفاعی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق منگل سے شروع ہونے والی یہ مشقیں وسطی ایران کے وسیع تر صحرائی علاقے میں کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں میں ایرانی فوج، فضائیہ اور نیم فوجی محافظین انقلاب کے فضائی شعبے کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ ماہرین ان فضائی دفاعی مشقوں کو ایران کی طرف سے عسکری طاقت کے تازہ ترین مظاہرے کا نام دے رہے ہیں۔