کراچی(ٹی وی رپورٹ)رحیم یار خان میں طالبات سے جوئیں نکلوانے پر ہیڈ مسٹریس کو معطل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایسے پڑھے گا پاکستان ،تو کیسے آگے بڑھے گا پاکستان ،رحیم یارخان میں سرکاری اسکول کی ہیڈمسٹریس کی طالبات سے جوئیں نکلوانے کی وڈیو سامنے آگئی ، ہیڈ مسٹریس طالبات سے پنکھا جھلواتی ہیں، ٹانگیں اور سر بھی دبواتی تھیں ،والدین کا بچیوں سے ملازموں والاسلوک کرنے کا الزام ،سی ای او ایجوکیشن نے گورنمنٹ گرلزپرائمری اسکول محمد بخش لاڑکی ہیڈ مسٹریس کو معطل کردیا۔