• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کا نیب آرڈیننس کی بنیاد پر ریلیف لینے سے انکار

اسلام آباد (بلال عباسی) نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کے بعد کیسز ختم کرانےکیلئے ملزمان نے بھاگ دوڑ شروع کردی۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ریلیف لینے سے انکار کردیا تاہم کیس کے شریک ملزمان نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

تاہم نیب نے ریفرنس ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کابینہ کے فیصلوں کو جو نیب سے استثنیٰ دیا گیا وہ 6 اکتوبر کے بعد آنے والے فیصلوں پر ہوگا۔ 

احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

 احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ 


شاہد خاقان عباسی بطور ملزم پیش ہوئے جنہیں حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

تازہ ترین