لیہ میں تیز رفتار ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹاجاں بحق اور2 افراد زخمی ہو گئے۔
لیہ سے چوک اعظم جانے والی 2ویگنیں مقابلہ کرتی تیز رفتاری سے جارہی تھیں کہ ایک ویگن نے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کوزوردار ٹکر ماردی ۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ویگن کے 2مسافر زخمی ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔
ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا۔جاں بحق افراد کے لواحقین نےملزمان کی گرفتاری کےلئے احتجاج کرتے ہوئے کچھ دیر کےلئے لیہ چوک اعظم روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی ۔