• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ٹی20، ولیمسن پاکستان کیخلاف میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے، گیری اسٹیڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیر ی اسٹیڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ٹی20 ورلڈ کپ میں 26 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے اور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے وہ اپنی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے آخری میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

کوچ گیری اسٹیڈ نے انکشاف کیا کہ ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

تاہم اُن کا کہنا تھا کہ ولیمسن کی یہ انجری انتہائی معمولی نوعیت کی ہے اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 26 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

اسٹیڈ کے مطابق ولیمسن اب بہتر ہیں، وہ صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور ٹی20 ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین