• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ، دو مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار761 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 753 ہوگئی۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 44 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 768 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین