• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بفر زون، نجی کلینک میں جھگڑے کے دوران مریض کی حالت خراب، اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا، ٹیکینشن زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفر زون بلاک15 بنگالی پاڑہ میں واقع نجی کلینک میں جھگڑےکے دوران مریض 35 سالہ صابر حسین حالت خراب ہوگئی اوروہ اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے نجی کلینک کے ٹیکینشن کو حراست میں لے لیا ہے، مریض نے اپنا علاج صحیح نہ کرنے کی شکایت کی اورکلینک میں ڈاکٹر اور دیگر عملےسے جھگڑا کرنے لگا جس پر کلینک کے ٹیکینش حسین کے ساتھ اسکی تلخ کلامی ہوگئی، پویس کا کہنا ہے کہ کلینک انتظامیہ نے بتا یا ہے کہ مریض سےکہا گیا تھا کہ وہ دل کے اسپتال جائے ، جس پر وہ ناراض ہوگیا اور لڑنے لگا، پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد واضح ہوگا کہ موت کیسے ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید