• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز 8, 11اور 13نومبر کو کرانے کی تجویزہےویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں ہو گی جبکہ پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونے کا امکان ہے لویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے زمبابوے جائیں گی۔

تازہ ترین