• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای یو انسانی حقوق کمیٹی چیئرپرسن کی گورنر پنجاب سے ملاقات

برسلز(عظیم ڈار) یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرپرسن ماریہ ارینہ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر مسئلہ افغانستان کے پرُامن حل پر گفتگو ہوئی جب کہ مسئلہ کشمیر کے پرُامن حل کےلیے یورپی پارلیمنٹ کی کشمیری کمیونٹی کی حمایت کو بھرپور سراہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارتی حکومت کی کشمیر کے اندر غیر انسانی کارروائیوں کو انسانی حقوق کی پامالی قرار دیا۔ گورنر پنجاب نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے یورپی یونین کی پاکستان کےلیے حمایت کو زبردست انداز میں سراہا ۔ اس طویل ملاقات میں سفیر پاکستان برسلز ظہیر اسلم جنجوعہ ، ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر بھی موجود تھے ،اس کے علاوہ ایم ای پی پیٹرس آسٹریویسیس، ایم ای پی مس سوزانہ سسکارڈی، ایم ای پی سین کیلی سے بھی دوطرفہ ملاقاتوں میں چوہدری سرور نے حکومت پاکستان کی ترجیحات اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے گورنر پنجاب 32 سے زائد ممبران پارلیمنٹس سے تین روز کے دوران ملاقاتیں کریں گے، پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کےلیے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ 
تازہ ترین