• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلاؤ: پروفیسر ڈاکٹرحافظ عبدالعلی حامد اعظمی الازہری انتقال کرگئے

بریڈفورڈ(پ ر) مسلم کالج لندن کے ڈین ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹرحافظ عبدالعلی حامد اعظمی الازہری گزشتہ روز انتقال کرگئے انا للہ وانا الیہ راجعون، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے گزشتہ ہفتے انہیں سلاؤ ہسپتال میں داخل کروایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور مولانامحمد ابراہیم میرپوری امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حافظ عبدالعلی ازہری کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا دیرتک باقی رہے گا،حافظ حبیب الرحمٰن ناظم اعلیٰ نے کہاڈاکٹرمرحوم جماعت کے تشکیلی دور کے ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے انہوں نے ہمیشہ مسلک توحیدوسنت کا پاسبانی کی تحریر و تقریرکے ذریعے اللہ کی توحیدکے پیغام کوعام کیا،سیکرٹری اطلاعات مرکزیہ حافظ عبدالاعلی درانی نے کہا،مرحوم نے امام ابن قیم کی کئی کتابوں کاانگریزی میں ترجمہ کیاجسے عالمی طور پر شہرت پانے والے پبلشنگ ادارے ’مکتبہ دار السلام ریاض سعودی عرب نے شائع کیاوہ بیس برس سے زیادہ مسلم کالج لندن میں پروفیسر پھر ڈین کے عہدے پر فائز رہے ۔ ان کی نمازجنازہ اہل حدیث کے معروف عالم دین مولانا شیرخان جمیل عمری برمنگھم نے ان کی وصیت کے مطابق پڑھائی ۔جمعیت اہل حدیث برطانیہ سے وابستہ تمام علماء و فضلاء جن میں ڈاکٹر صہیب حسن سرپرست مرکزیہ ،ناظم مالیات افتخار احمد ،مولانا منیرقاسم ، مولانا محمد شعیب میرپوری ،مولانا حفیظ اللہ خان ، مولاناحافظ حمود الرحمن شرقپوری ، مولانا شفیق الرحمن شاہین ،،مولانا رفیق عابد مدنی،مولانا محمد ادریس مدنی ، پروفیسرحافظ مطیع الرحمن ، مولانا ڈاکٹر خرم بشیر، مولانا عبدالستار عاصم ، مولاناشیرخان جمیل عمری ،مولانا قاری عبدالسلام، مولانا جمال اعظمی ، قاری ذکاء اللہ سلیم ،حافظ سعود الرحمن ، مولانا فضل الرحمن حقانی ، حافظ شریف اللہ شاہدناظم تبلیغ، مولانا حافظ اخلاق احمد، ،مولانا حافظ محمد ارشد، چوہدری شوکت علی، مولانا حافظ عبدالرحیم ، مولانا مفتی عبدالرحمن، مولانازکریاسعود ، مولنا واجد مالک ، حافظ عبدالحمید ،حافظ عبدالباسط ،مولانا کنور شکیل ،مولانامحمود الحسن یزدانی ، قاری عزیر احمد، مولانا حبیب الرحمن چوہدری ، مولاناصہیب احمد ، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب شامل ہیں ، نے مرحوم کی مغفرت اور ان کے پسماندگان کیلئے صبر جمیل واجرجزیل کی دعاکی ۔
تازہ ترین