• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میںٹرین کی زد میں آکر 3 تارکین وطن ہلاک

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سینٹ جین ڈی لوز کے علاقے میں ٹرین گزرنے کے وقت پٹری پر 4 تارکینِ وطن لیٹے تھے۔ ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک ، جب کہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2 تارکین وطن الجزائر کے شہری ہیں،جب کہ باقی 2 کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک میں تارکین وطن کو گھر بار نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر رات گزارنی پڑتی ہے۔
یورپ سے سے مزید