• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات میں عدم مشاورت پرجی ڈی اے اور متحدہ کو شکوہ

کراچی(پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں نہ لینے پر وفاقی حکومت پر ناراضی کا اظہار کیا ہے نیزگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی انتخابی اصلاحات میں اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر شکوہ کیاہے ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیز ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق بہادر آباد سے متصل پارک میں جنرل ورکرز کا اجلاس کیا جائے گا۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی انتخابی اصلاحات میں اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر ایم کیو ایم کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مین الحق کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہیں، حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہمیں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر میں ہمیں اعتماد پر لیں دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے شکوے کو جائز قرار دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین