• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی وجہ قرض، امسال 12 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، فواد

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے لیے گئے قرضے ہیں، حکومت نے اس سال 12ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے تو سبسڈی کیلئے کیا بچے گا ،سابقہ حکمرانوں نے قرضے لے کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں، دنیا کی 66فیصد آبادی اسلام آباد سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے، پاکستان عرب ممالک کی فوڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، ہم چیزیں تو تیار کرلیتے ہیں لیکن ان کی سرٹیفکیشن پر توجہ نہیں دیتے، ہمیں اپنی اشیاءکو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگا،ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے ہی ترقی کی جا سکتی ہے، بہت جلد پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جرمنی پاکستان سے تقریباً 300 سے 400 ملین ڈالر کے سرجیکل آلات خرید کر بھارت کو 700 ملین ڈالر میں فروخت کر دیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس اپنی برآمدات کو ویلیو ایڈ کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں، وہ جو چیز بھی تیار کریں اس کی کوالٹی عالمی معیار کے مطابق رکھیں، آج ہماری کنسٹرکشن، ٹیکسٹائل اور سافٹ ویئر انڈسٹریز جس طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں مجھے امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں تمام سمتیں تبدیل کر کے ہم اپنےپائوں پر کھڑا ہوں گے۔

تازہ ترین