اسلام آباد(پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری زیر غور ہے جس میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کی تعریف کے نام پر مقدس ہستیوں کی توہین سے متعلق قانون بیک ڈور کے ذریعے متعارف نہیں کرائے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔
بالی ووڈ کی اداکارہ ثنا خان نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ ان کے شوہر مفتی انس سید نے انہیں فلم انڈسٹری چھوڑنے اور مذہب کی جانب راغب کرنے کے لیے برین واش کیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں خود سکون چاہتی تھی۔
بالاسور میں ہلاک کیے گئے 35 سالہ مسلمان کو انتہا پسند ہندووں کے جتھے نے "جے شری رام" کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ نعرے نہ لگانے پر بری طرح تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
امیگرنٹ ویزا معطلی نئے درخواست گزاروں کی مکمل جانچ پڑتال کے عمل تک جاری رہے گی، امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں کو امریکی ویزا کیلئے اپنی مکمل اہلیت ثابت کرنا ہوگی۔
یہ اسکالرشپ پروگرام ان نوجوانوں کے لیے ہے جو محدود مالی وسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
نیند کی ایک سادہ سی غلطی دل کی بیماری کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھاسکتی ہے، کیا آپ اس خطرے سے واقف ہیں؟
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.56 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی۔
ہندی اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ مرونل ٹھاکر اور تامل اسٹار دہنوش کی 14 فروری کو شادی نہیں ہو رہی، اسکی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مرونل ٹھاکر اور دہنوش کی کافی عرصے سے ڈیٹنگ جاری ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ ٹیکسز، سرچارجز اور ڈیوٹیز کے باعث بجلی قیمتیں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔
تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے بھوٹان کو شکست دے کر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی رجسٹر کرلی ہے، پاکستان کے جانب سے عدنان اشفاق نے 2 گول اسکور کئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فرنٹیئر کور نے اہم کردار ادا کیا، 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،
رپورٹس کے مطابق 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 463 فلسطینی شہید جبکہ 1,269 زخمی ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جو مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارت میں بھی اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کو وہی حقوق اور احترام میسر آئے۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا دیا، گرین شرٹس 211 رنز کے تعاقب میں 173 رنز تک محدود رہی۔