آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) نے دوسری تیز ترین سنچری جڑ دی۔
سڈنی میں سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان کھیلے گئے میچ نمبر 37 میں اسٹیو اسمتھ نے 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔
میچ میں دو سنچریاں اسکور کی گئیں، سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کی اور ڈیوڈ وارنر کے 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 6 وکٹ پر 189 رنز اسکور کیے۔
جواب میں سڈنی سکسرز نے ہدف 18ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا، اسٹیو اسمتھ کی سنچری کے ساتھ بابر اعظم نے 47 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔
دونوں کھلاڑی بطور اوپنر میدان میں اترے تھے، ان کے درمیان 73 گیندوں پر 141 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔