• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق وسندھ کی سیاسی جنگ، جناح اسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ کی سیاسی جنگ میں جناح اسپتال تباہی کی طرف جا رہا ہے ۔ درجنوں ڈاکٹر ترقیاں نہ ملنے پر بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں ۔ جن ڈاکٹروں کو20گریڈ میں ہونا چاہیے تھا وہ 14سالوں سے ترقیاں نہ ملنے پر آج تک 18گریڈ میں میڈیکل آفیسر کے طور پرکام کر رہے ہیں ۔حکومت سندھ نے صرف ڈاکٹر سیمیں جمالی ، ان کے شوہر ڈاکٹر اے آرجمالی اور پروفیسر طارق محمود کو ترقیاں دیں ۔ اگر حکومت ان تین ڈاکٹروں کو ترقیاں دے سکتی ہے تو باقیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے حالانکہ عدالتی احکامات بھی موجود ہیں کہ جو ڈاکٹرترقیوں کے اہل ہیں انہیں ترقیاں دی جائیں ۔ڈاکٹروں نے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ انہیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے اورعدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے انہیں ترقیاں دی جائیں۔ بدھ کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر شہباز حیدر، صدر ڈاکٹر نعیم خان ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نصیر احمد ، نائب صدر ڈاکٹرنازش بٹ،نائب صدر ڈاکٹر کامران خان، سوشل سیکریٹری ڈاکٹر ارم بخاری ، پریس سیکریٹری ڈاکٹر محمودالحسن جعفری نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ۔

تازہ ترین