• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کے وفد کاجماعت اسلامی کے دفتر کادورہ ،شہری مسائل پرگفتگو

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ق) پنجاب کے وفد نے جماعت اسلامی لاہور کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت میاں محمد منیر نے کی۔ وفد میں جاوید گورائیہ ،شیخ فیصل بھی شامل تھے ۔ وفد نے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، چوہدری محمود الاحد، صوفی خلیق احمد بٹ سے تبادلہ خیال کیا۔ملک میں بڑھتی مہنگائی، ابتر معاشی صورتحال،آئندہ بلدیاتی و قومی الیکشن اور شہری مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
تازہ ترین