• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس حضرات کی تعیناتی کیلئے انٹرویو

لاہور ( جنرل رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے 12 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات کر نے کے لئے انٹرویو کا مرحلہ مکمل کرلیا۔ جن 12 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات ہوں گے ان میں جناح ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال، میاں منشی ہسپتال، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور، وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان، ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ شامل ہیں میو ہسپتال لاہور اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ایم ایس تعینات کئے جائیں گے۔
تازہ ترین