• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکز اسلامی پشاور میں سہ ماہی رپورٹ وصولی کے حوالے سے اجلاس

پشاور (لیڈی رپورٹر) ناظمہ خیبر پختو نخواہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان بلقیس مراد نے کہا ھے کہ کسی بھی کام یا مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے بہت سی کمزوریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ جب ہم اپنے پچھلے کام کا جائزہ لیتے ہیں تو جہاں ہمیں اپنی کمزوریوں کا اندازہ ہوتا ہے وہاں بہت سے کاموں کی تکمیل پر حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اسلامی پشاور میں سہ ماہی رپورٹ وصولی کے حوالے سے اجلاس میں کیا ، اجلاس میں نگران ڈویژن حسینہ کاشف، ناظمہ ضلع پشاور یاسمین بانواور دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔ بلقیس مراد نے کہا کہ ربیع الاول کے حوالے سے سیرت کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ صورت حال میں سنتوں کا اتباع بہت ضروری ہے یہ اس حال میں ہی ممکن ہے جب ہم حضرت محمدؐ کی تعلیمات کو عام کرتے ہوئے ہر گلی، ہر گھر تک آپؐ کی تعلیمات پہنچائیں گے۔
تازہ ترین