پشاور(وقائع نگار) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام پسکو میں کیجول لیبر کی بھرتیʼ واپڈا کی مجوزہ نجکاریʼ بھرتی میں غیر معمولی تاخیرʼ مہنگائی و بے روزگاریʼ پسکو / ٹسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پسکو انتظامیہ کی مزدور کش پالیسی کے خلاف پسکو ہیڈکوارٹرز شامی روڈ پشاور میں صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبالʼ سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ʼاور دیگر کی قیادت میں تیسرے دن بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا۔دھرنا کے شرکاء سے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبالʼ سیکرٹری نورالامین حیدرزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ محنت کشوں کے صبرکا پیمانہ لبر یز ہو چکا ہے تین دنوں سے صوبہ بھر میں ہمار ا پر امن احتجاج جاری ہے جبکہ پسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز ، پسکو انتظامیہ اور حکومت ٹس مس نہیں ہو رہی اور محنت کشوںکو دانستہ طور پر احتجاج پر مجبو ر کررہے ہیں محنت کشوں کے حقو ق کے لئے آواز اٹھانا ہمار ا جمہوری ،آئینی و قانونی حق ہے ہم سروں پر کفن باند ھ کر میدان میں نکلے ہیں واضح رہے کہ صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال اوردیگر کی قیادت میں سینکڑوں محنت کش احتجاجاً گورنر ہائوس کے ساتھ فٹ پاتھ پر کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے جبکہ صبح ہوتے ہی پسکو ہیڈکوارٹر ز دھرنے میں شرکت کرینگے انہوںنے مزید کہا کہ ہمار ا احتجاج پرامن ہے اور ملک و قوم ادارہ پسکواور ورکروںکی بہتر مفاد میں کررہے ہیں کیونکہ پسکومیں 70 فی صد سٹاف کی کمیہے 30 فی صد اہلکاروں سے دن رات 24 گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہیںجو قانوناً اور اخلاقاً جرم ہے جس کی بناء پر کام کی دبائو اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے ہمار ا قیمتی فیلڈ سٹاف ذہنی دبائو کا شکار ہے جو کہ آئے روز بجلی کے مہلک اور غیر مہلک حادثات رونما ہورہے ہیں جبکہ صارفین کے مشکلات میںبھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے جوکہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو باعزت روزگار ، تحفظ اور بہتر معاشی سہولیات فراہم کریں نہ کہ عالمی مالیاتی اداروں کے دبائو میں آکر محنت کشوں سے نوکری چھین کر معاشی قتل عام عمل پیرا ہے آخر میں انہوں نے حکومت اور پسکو انتظامیہ کو خبردار کیا کہ فوری طورپر محنت کشوں کے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے اور ہماری پرامن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے ورنہ ہم سخت سے سخت راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری پسکو انتظامیہ حکومت پر عائد ہوگی ۔ یاد رہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔دھرنا سے پاکستان پیپیلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ممبر ز صوبائی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی ثمر بلور نے بھی خطاب کیا اور ورکروں کو اپنی بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔