• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین واشنگٹن پہنچ گئے


وزیر خزانہ شوکت ترین امریکا پہنچ گئے، جہاں وہ واشنگٹن ڈی سی میں پاک امریکا بزنس کونسل کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں پاکستان کی معیشت سے متعلق گفتگو اور ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں۔ سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

تازہ ترین