• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کمپنی کے بورے میں غیر معیاری سیمنٹ پیک کرنیوالے ملزمان گرفتار

کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان معروف کمپنی کے بورے میں غیر معیاری سیمنٹ پیک کرتے تھے۔

سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر معیاری سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹرک برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ناقص سیمنٹ کو مشہور سیمنٹ کمپنی کے نام سے پیک کرتے تھے۔

سیمنٹ کمپنی کے ماہرین نے تھانے میں برآمد شدہ سیمنٹ کو کمپنی کا سیمنٹ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین